The news is by your side.

9 مئی اور 24 نومبر کا احتساب نہ ہوا تو مستقبل کیلئے دروازہ کھل جائیگا، خواجہ آصف

0

اسلام آباد ۔وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ 9 مئی اور 24 نومبر کی بغاوتوں کا احتساب نہ ہونے کی صورت میں مستقبل کے لیے خطرات پیدا ہو سکتے ہیں۔

ایک انٹرویو میں خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی اور 26 نومبر کو ملک کے خلاف بغاوتیں کیں اور اگر احتساب نہ ہوا تو اس سے دروازہ کھل جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 مئی کا معاملہ جلد ختم ہو جاتا اگر عدلیہ کی حمایت نہ ملتی، اور اس وقت کی عدلیہ ایک فریق بن چکی تھی۔

خواجہ آصف نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا، مگر ان کے پاس تمام شواہد موجود ہیں، جن کی بنیاد پر تحقیقات کرنا غیر ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی آئی عدلیہ سے وہی حمایت چاہتی ہے جو انہیں 9 مئی کے بعد حاصل ہوئی تھی۔

عمران خان کے بیان پر کہ پاکستانی زرمبادلہ بھیجنا بند کردیں گے، خواجہ آصف نے کہا کہ 65 لاکھ پاکستانی سعودی عرب اور یو اے ای میں موجود ہیں، اور وہ اپنے وطن سے وفاداری کو ترجیح دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر علی امین گنڈا پور اسلحہ لے کر اسلام آباد آئے تو وہ کسی پارٹی یا ولیمے میں نہیں آئے تھے، اور سمندر پار پاکستانی اپنے پیسے بھیجنا بند نہیں کریں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.