The news is by your side.

بھارت میں فوج کے جعلی مقابلوں، نسلی فسادات کے باعث کشیدگی کی نئی لہر

0

منی پور۔بھارتی ریاست منی پور میں خون ریز نسلی فسادات اور فوج کے جعلی مقابلوں کے باعث کشیدگی کی نئی لہر شروع ہو گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کشیدگی اس وقت شدت اختیار کر گئی جب 7 نومبر کو منی پور کے ضلع جیریبام میں ایک خاتون کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد پولیس کے ہاتھوں کوکی قبیلے کے 10 نوجوانوں کا بے دردی سے قتل کیا گیا۔ بھارتی پولیس نے ان نوجوانوں کو دہشت گرد قرار دیا، جسے کوکی قبائل نے مسترد کر دیا۔

کوکی قبائل کے مطابق، جن 10 افراد کو پولیس نے ہلاک کیا، ان میں سے کوئی بھی دہشت گرد نہیں تھا۔ پولیس کی جانب سے دہشت گردی کا الزام جھوٹا ہے۔ پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ ان نوجوانوں کو بدترین تشدد کے بعد قتل کیا گیا۔

منی پور کے رہائشیوں کا کہنا ہے کہ مودی سرکار اور وزیر اعلیٰ بیرن سنگھ امن قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر مودی حکومت نے منی پور میں کرفیو نافذ کر دیا ہے اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل کر دی ہیں۔ کشیدگی کے شدت اختیار کرنے کے باعث حکومت نے 9000 پولیس اہلکاروں کو تعینات کر دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.