The news is by your side.

پاک چین تجارتی کانفرنس؛ نئی شراکت داریوں کا شان دار آغاز

0

اسلام آباد۔ایس آئی ایف سی ملک کی معیشت کی ترقی اور عالمی شراکت داریوں کو مستحکم کرنے میں مصروف ہے۔ پاک چین تجارتی کانفرنس بھی اس کوشش کا حصہ ہے، جو نئی شراکت داریوں کے قیام کا اہم سنگ میل سمجھی جا رہی ہے۔

چین اور پاکستان ٹیکنالوجی کی منتقلی، تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔ اس حوالے سے ہونے والی کانفرنس میں 40 سے زائد چینی کاروباری اداروں کے نمائندگان اور 100 سے زائد پاکستانی کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔

اس تجارتی کانفرنس میں شاندونگ (چین) کے کاروباری نمائندوں نے مینوفیکچرنگ اور جدید ٹیکنالوجی کی صنعتوں کی مصنوعات متعارف کرائیں، جبکہ پاکستانی کاروباری افراد نے شاندونگ کی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

دونوں فریقین نے متعدد منصوبوں پر ابتدائی مذاکرات کیے اور باہمی تعاون کی خواہش ظاہر کی۔ دونوں ممالک نے معلومات کے تبادلے اور وسائل کے اشتراک سے پاکستانی مارکیٹ میں توسیع اور تعاون بڑھانے پر زور دیا۔

اس کے علاوہ، شاندونگ کے کاروباری اداروں نے 8ویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو میں بھی حصہ لیا۔ ماہرین نے پاکستان کی ساحلی پٹی کو آف شور ونڈ انرجی اور قابل تجدید توانائی کے لیے بہترین مقام قرار دیتے ہوئے چین کو اس شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

ایس آئی ایف سی توانائی سمیت مختلف اہم شعبوں میں سرمایہ کاری اور تجارتی تعلقات کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.