The news is by your side.

9 مئی مقدمات؛ جے آئی ٹی رپورٹ میں پی ٹی آئی قیادت اور کئی رہنما مجرم قرار

0

راولپنڈی ۔9 مئی کے مقدمات میں جے آئی ٹی کی رپورٹ عدالت میں پیش کر دی گئی، جس میں پی ٹی آئی کی قیادت اور متعدد رہنماؤں کو مجرم قرار دیا گیا ہے۔

انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سانحہ 9 مئی کے مختلف مقدمات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ جے آئی ٹی نے تحقیقات مکمل کر کے اپنی رپورٹ عدالت میں جمع کرائی، جس میں یہ بات سامنے آئی کہ پی ٹی آئی کی قیادت نے 9 مئی کو عوام کو اشتعال دلایا۔

جے آئی ٹی کی تحقیقات کے مطابق اسد عمر، اعظم سواتی، حافظ فرحت اور دیگر ملزمان مجرم ہیں، جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت بھی اس معاملے میں ملوث ہے۔

سماعت کے دوران انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے ملزمان کے وکلا سے استفسار کیا کہ آپ بتائیں، کیا آپ کو تاریخ درکار ہے؟ پہلے آپ کہتے تھے کہ تحقیقات مکمل کریں، اب جب وہ مکمل ہو چکی ہیں تو آپ دلائل پیش کریں۔

بعد ازاں، عدالت نے ملزمان کے وکلا کو آئندہ سماعت 14 جنوری کو دلائل دینے کے لیے طلب کر لیا۔

مزید برآں، انسداد دہشت گردی کی عدالت لاہور میں جناح ہاؤس حملہ، تھانہ شادمان میں جلاؤ گھیراؤ اور سانحہ 9 مئی کے پانچ مقدمات میں بھی اہم پیشرفت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے اپنی رپورٹ میں چار مقدمات میں ملزمان کو مجرم قرار دیا۔

دوران سماعت، تفتیشی افسر نے جمشید اقبال چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ کے خلاف چار مقدمات کی تفتیشی رپورٹ انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل کے سامنے پیش کی۔ اس دوران جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ اور مزمل مسعود عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.