بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے غصے اور مزاج کے حوالے سے کئی کہانیاں مشہور ہیں، اور اب ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس کے مطابق انہوں نے ایک مرتبہ ساتھی اداکار رنبیر کپور کو سب کے سامنے تھپڑ مارا تھا۔
بھارتی میڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ اس وقت کا ہے جب رنبیر کپور انڈسٹری میں نئے تھے اور ایک رات ممبئی کے کسی کلب میں پارٹی کر رہے تھے، جہاں سلمان خان اور سنجے دت بھی موجود تھے۔ کسی بات پر سلمان خان اور رنبیر کپور کے درمیان تکرار ہوئی، جس کے نتیجے میں سلمان غصے میں آ کر رنبیر کو زور دار تھپڑ مار بیٹھے۔ تاہم، سنجے دت نے دونوں کے درمیان صلح کرائی اور لڑائی ختم ہوئی۔
اس واقعے کے بعد سلمان خان کلب میں دیر تک موجود رہے، جبکہ رنبیر کپور شرمندگی کے باعث وہاں سے روانہ ہو گئے۔ اگلے دن جب سلمان خان کے والد سلیم خان کو اس واقعے کا پتہ چلا، تو وہ رنبیر کے والد رشی کپور کے گھر گئے اور معذرت کی۔ سلمان خان نے بھی رنبیر کپور کو ایک گھڑی تحفے میں دے کر ان سے معافی مانگی۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کے بعد رنبیر کپور نے سلمان خان کی محبت کترینہ کیف کے ساتھ فلم “زیرو” کی، اور وہ سلمان خان کے بہت قریب بھی ہو گئے، لیکن سلمان نے کبھی بھی دونوں کے تعلقات پر میڈیا کے سامنے بات نہیں کی۔