The news is by your side.

فیک نیوز پھیلانے والوں کیلئے سخت سزائیں، سائبر کرائم بل کی شقیں منظر عام پر آگئیں

0

اسلام آباد ۔حکومت نے فیک نیوز پھیلانے والوں کے لیے سخت سزائیں تجویز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سائبر کرائم ترمیمی بل کے ابتدائی مسودے میں فیک نیوز پھیلانے والوں کو 5 سال قید یا 10 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا دی جا سکتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بل کے ابتدائی مسودے میں یہ تجویز کی گئی ہے کہ ڈیجیٹل رائٹس پروٹیکشن اتھارٹی کو سوشل میڈیا پر مواد بلاک یا ہٹانے کا اختیار دیا جائے گا، اور یہ اتھارٹی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف مواد ہٹانے کے احکامات بھی جاری کر سکتی ہے۔

اس کے علاوہ، اتھارٹی کو ریاست اور ریاستی اداروں کے خلاف نفرت انگیز مواد کو ہٹانے کا اختیار بھی حاصل ہوگا۔

اتھارٹی میں ایک چیئرمین اور 6 اراکین شامل ہوں گے، اور اتھارٹی کے فیصلوں کے خلاف ٹربیونل میں اپیل کی جا سکے گی۔

یہ بل حکومت کی جانب سے ڈیجیٹل حقوق اور معلومات کی حفاظت کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.