عمران کی کال پر پی ٹی آئی کا احتجاجی مارچ،مظاہرین کی اسلام آباد کی طرف پیش قدمی جاری،
بشری بی بی نے ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب بھی کیا،
ہری پور:چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بھی پی ٹی آئی احتجاجی مارچ میں شرکت ،
بشری بی بی نے ہزارہ انٹرچینج کے قریب احتجاج میں شامل افراد سے خطاب بھی کیا،
انھوں نے کہا کہ جب تک عمران خان ہمارے پاس نہیں آ جائیں گے ہم اس مارچ کو ختم نہیں کریں گے۔
بشریٰ بی بی کا کہنا تھا میں اپنی آخری سانس تک خان کی رہائی کے لیے کھڑی رہوں گی،
انھوں نے شرکا سے کہا کہ آپ لوگوں نے بھی میرا ساتھ دینا ہے، آپ لوگ میرا ساتھ نہیں دیں گے تب بھی میں کھڑی رہوں گی کیونکہ یہ صرف میرے شوہر کی بات نہیں بلکہ یہ اس ملک اور اس ملک کے لیڈر کی بات ہے۔
ان کا کہنا تھا مجھے امید نہیں یقین ہے کہ پٹھان غیرت مند قوم ہے اور آخری وقت تک وہ ساتھ نہیں چھوڑتے، بشریٰ بی بی نے اپنے مختصر سے خطاب کے آخری میں نعرہ بھی لگایا۔
بعد ازاں بشریٰ بی بی ہزارہ انٹرچینج کے قریب ریسٹ ہاؤس پہنچنے پر اپنی گاڑی سے باہر آئیں اور کارکنوں کے نعروں کا ہاتھ ہلا کر جواب دیا۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کا اسلام آباد کی جانب مارچ گزشتہ روز صوابی سے شروع ہوا تھا جس کی قیادت وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور کر رہے ہیں، احتجاجی قافلے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے علاوہ عوام کی بڑی تعداد بھی موجود ہے۔
کے پی سے آنے والے قافلوں کی اسلام آباد کی طرف پیش رفت جاری ہے جبکہ ان قافلوں میں شریک مظاہرین کی پولیس کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ بھی جاری،
پولیس کی جانب سے کئی مطاہرین کی گرفتاریوں کا دعوی،