The news is by your side.

وزیرداخلہ کا پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ،موجودہ صورتحال پر گفتگو،

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا،

0

 اسلام آباد:

اسلام اباد ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے رابطہ،موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو،

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے آرڈر کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا،

محسن نقوی ہم اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کے پابند ہیں۔ کسی جلوس۔ دھرنے یا ریلی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بیرسٹر گوہر کو بیلاروس کے صدر کی قیادت میں اعلی سطح کے 80 رکنی وفد کی 24 نومبرسے 27 نومبر کی مصروفیات و تفصیلات سے آگاہ کیا،

محسن نقوی نے کہا کہ بیلاروس کا اعلی سطح کا وفد 24 نومبر کو اسلام آباد پہنچ رہا ہے۔ جبکہ بیلاروس کے صدر 25 نومبر کو پاکستان پہنچیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بیلاروس کا وفد 27 نومبر تک اسلام آباد رہے گا۔

یرسٹر گوہر نے وفاقی وزیر پارٹی مشاورت کے بعدحتمی رائے سے آگاہ کر نے کا یقین دلا دیا ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.