The news is by your side.

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج

0

اسلام آباد ۔آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست خارج کردی۔

جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کی سماعت کی، جس پر رجسٹرار آفس کےا عتراضات برقرار تھے۔

آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف کیس میں درخواست گزار پیش نہ ہوئے۔

بعد ازاں سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کے خلاف درخواست کو عدم پیروی کی بنیاد پر خارج کردیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.