The news is by your side.

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی گورنر سٹیٹ بینک/پی بی اے وفد سے ورچوئل ملاقات,

ملاقات میں ترجیحی شعبوں کے لیے مالی معاونت کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔

0

اسلام آباد:

وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہاہے کہ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن (پی بی اے) اور سٹیٹ بینک کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات اہمیت کے حامل ہیں اوراس سے مالیاتی نظام میں تبدیلی لانے کی راہ ہموار ہو گی۔

انہوں نے یہ بات پیرکویہاں سٹیٹ بینک کے گورنر اور پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین کے ساتھ ورچوئل میٹنگ میں کی۔

اس موقع پر ترجیحی شعبوں کے لیے مالی معاونت کے حوالے سے پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ پاکستان بینکس ایسوسی ایشن کے چیئرمین ظفر مسعود نے وزیر خزانہ کوایسوسی ایشن کی جانب سے جامع اور پائیدار مالیاتی نظام کے قیام کے لیے مختلف منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے تجویز دی کہ الیکٹرانک ویئر ہائوس ریسیپٹ فنانسنگ، ایس ایم ای انڈیکس، کارپوریٹ فارمنگ فنانسنگ، فن ٹیک کمپنیوں کے لیے وینچر کیپٹل فنڈ، زرعی کوآپریٹوز کی بحالی اور مالیاتی ڈیٹا ایکسچینج کا قیام جیسے منصوبے مالیاتی نظام میں طویل المدتی تبدیلی لانے کے لیے اہم ہو سکتے ہیں۔

گورنر سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے وزیر خزانہ کو پی بی اے کی تجویز کردہ مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے بارے میں آگاہ کیا۔

انہوں نے مزید تجویز کیا کہمتعلقہ شراکت داروں کے درمیان، خصوصاً ٹیلی کام اور پاور کمپنیوں کے ساتھ مشاورت کو زیادہ فعال بنایا جائے تاکہ زراعت اور ایس ایم ایزشعبوں کے لیے ڈیٹا جمع کرنے اور سکور کارڈ تیار کرنے کی بنیاد پر پائیدار فنانسنگ کے لیے اقدامات کیے جا سکیں۔

وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے پاکستان بینکس ایسوسی ایشن اور سٹیٹ بینک آف پاکستان کے کام کی تعریف کی اور کہا کہ یہ اقدامات نہ صرف اہم ہیں بلکہ ان کے ذریعے مالیاتی نظام میں تبدیلی لانے کی راہ ہموار ہو گی۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.