سڈنی ۔آسٹریلیا نے دوسرے ٹی20 انٹرنیشنل میں پاکستان ٹیم کو 13 رنز سے شکست دے دی، اور اس فتح کے ساتھ ہی کینگروز نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی۔

سڈنی میں کھیلے گئے اس میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے۔ پاکستان کو 148 رنز کا ہدف ملا لیکن قومی ٹیم صرف 134 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان بیٹنگ: پاکستان کی جانب سے محمد رضوان کے ساتھ بابر اعظم نے اننگز کا آغاز کیا، لیکن یہ تجربہ کامیاب نہ ہوسکا۔ بابر اعظم دوسرے ہی اوور میں صرف 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ صاحبزادہ فرحان، جو ڈومیسٹک کارکردگی کی بنیاد پر ٹیم میں شامل ہوئے تھے، وہ بھی مسلسل دوسرے میچ میں ناکام رہے اور صرف 5 رنز بنا کر پویلین واپس لوٹ گئے۔

کپتان محمد رضوان نے 26 گیندوں پر 16 رنز بنائے، جبکہ نائب کپتان سلمان علی آغا بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ عباس آفریدی نے 4 رنز بنائے، اور شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور سفیان مستقیم بغیر کھاتا کھولے آؤٹ ہوگئے۔

آسٹریلیا کی جانب سے سپینسر جانسن نے 3 اور زیویئر بارٹلیٹ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

آسٹریلیا بیٹنگ: آسٹریلیا کے کپتان جوش انگلس نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ جیک فریزر میک گرک اور میتھیو شارٹ نے جارحانہ آغاز کیا اور

شاہین آفریدی کے پہلے اوور میں 21 رنز بنائے۔ 3 اوورز میں بغیر کسی نقصان کے 48 رنز بنائے گئے۔

پاکستان کی مشکلات اس وقت کم ہوئیں جب حارث رؤف نے چوتھے اوور میں جیک فریزر میک گرک (20 رنز) اور جوش انگلس کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔ بعد ازاں عباس آفریدی نے 5ویں اوور میں میتھیو شارٹ کو 32 رنز پر آؤٹ کیا۔

گلن میکسوئل 21 اور مارکس اسٹوئنس 14 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، جب کہ ٹم ڈیوڈ 18 رنز ہی بنا سکے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے 4، عباس آفریدی نے اس شکست کے ساتھ پاکستان کے لیے سیریز جیتنا مشکل ہوگیا ہے، اور آسٹریلیا نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔3 اور سفیان مقیم نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس شکست کے ساتھ پاکستان کے لیے سیریز جیتنا مشکل ہوگیا ہے، اور آسٹریلیا نے 3 میچز کی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔