پاک فوج کے حملے،افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک،630 سے زائد زخمی۔
پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد اور خوست میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ
اسلام آباد: افغانستان سے دہشتگردی اور بلا اشتعال جارحیت کا بھرپور جواب دینے کے لئے آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
وزیراطلاعات عطاتارڑ آپریشن غضب للحق سے متعلق تفصیلات ایکس پر شیئر کردیں، وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق پاک فوج کے حملوں میں افغان طالبان رجیم کے 435 کارندے ہلاک اور 630 سے زیادہ زخمی ہوئے۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق آپریشن کے دوران 188 پوسٹیں تباہ ہوئیں اور 31 پر قبضہ کر لیا گیا ۔ 188 ٹینک، اسلحہ بردار گاڑیاں اور آرٹلری گنز تباہ کردی گئی۔ پاک فضائیہ نے افغان طالبان رجیم کے 51 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

دوسری جانب سیکورٹی ذرائع کے مطابق افواج پاکستان کی افغان طالبان کی جانب سے بلااشتعال جارحیت کیخلاف موثر اور فیصلہ کن کارروائیاں جاری،
پاک افواج کی مؤثر جوابی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج اور افغان طالبان کے جلال آباد اور خوست میں ایمونیشن ڈپو اور ڈرون سٹوریج سائٹ کو تباہ کر دیا گیا،