The news is by your side.

جلال آباد میں موثر فضائی کارروائی، ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تنصیبات تباہ۔

پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے آپریشن غضب للحق کے تحت زمینی و فضائی کارروائیوں میں مزید تیزی ۔ دشمن کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

0

راولپنڈی: پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد پاکستان نے بھرپور اور فیصلہ کن ردعمل دیتے ہوئے آپریشن غضب للحق کے تحت زمینی و فضائی کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق افغان سرزمین سے ہونے والی دراندازیوں اور حملوں کے جواب میں دشمن کے متعدد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا جبکہ کارروائیاں تاحال جاری ہیں۔

ذرائع کے مطابق صوبہ نگر ہارکے شہر جلال آبادمیں موثر فضائی کارروائی کے دوران ایمونیشن ڈپو اور ڈرونز اسٹوریج تنصیبات کو تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا، جبکہ علاقے میں مزید اہداف کی نشاندہی کے بعد کارروائیاں جاری ہیں۔اسی سلسلے میں ننگرہار کے خوگانی بیس کو بھی کامیاب فضائی حملے میں تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دشمن کو ہر محاذ پر پسپائی کا سامنا ہے اور آپریشن اپنے مقررہ مقاصد کے حصول تک جاری رہے گا۔ادھر 2 اور 3 مارچ کی درمیانی شب تھل سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج نے فوری جوابی کارروائی کرتے ہوئے متعدد حملہ آوروں کو ہلاک کیا۔ ذرائع کے مطابق پکتیکا صوبے میں افغان طالبان کی ایک پوسٹ پر قبضہ کر کے پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا جبکہ مزید تین چوکیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا۔

سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج سرحدوں کے دفاع کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہیں اور کسی بھی بلااشتعال جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جا رہا ہے۔

آپریشن غضب للحق کے تحت زمینی اور فضائی کارروائیاں پوری شدت کے ساتھ جاری ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.