The news is by your side.

یوٹیوبرز کیلئے خوشخبری، ڈالرز کمانے کا نیا ذریعہ متعارف

0

لندن۔یوٹیوب نے اپنے تخلیق کاروں کے لیے ایک نیا آمدنی کا ذریعہ متعارف کرایا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق، یوٹیوب اپنے کونٹینٹ کریئیٹرز کے لیے "جیولز” کے نام سے ایک نیا فیچر شروع کرنے جا رہا ہے، جس کے ذریعے وہ لائیو اسٹریمز کے دوران آمدنی کما سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق، "جیولز” ایک ڈیجیٹل کرنسی ہے، جسے یوٹیوب کے صارفین اپنے پسندیدہ تخلیق کاروں کو تحفے کے طور پر بھیج سکیں گے۔

یوٹیوب کے مطابق، جب دیکھنے والے "جیولز” کے ذریعے تخلیق کاروں کو تحفے بھیجیں گے تو اس سے تخلیق کاروں کو مالی فائدہ ہوگا۔ ایک روبی کی قیمت 1 امریکی سینٹ اور 100 روبی کی قیمت 1 امریکی ڈالر کے برابر ہو گی۔

یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اگلے تین ماہ تک تخلیق کاروں کو جیولز سے حاصل ہونے والی آمدنی پر 50 فیصد بونس بھی ملے گا۔

یہ تحفے صرف اس صورت میں ملیں گے جب تخلیق کار یوٹیوب پر لائیو اسٹریم کریں گے اور صارفین یہ تحفے صرف موبائل ایپ کے ذریعے بھیج سکیں گے۔

فی الحال یہ فیچر صرف امریکی صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، لیکن جلد ہی دیگر ممالک میں بھی یہ فیچر دستیاب کر دیا جائے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.