The news is by your side.

اسرائیل کے غزہ اور لبنان پر حملوں میں 59 افراد شہید

0

اسرائیلی فوج کے غزہ اور لبنان پر تازہ حملوں میں 59 افراد شہید ہو گئے ہیں۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فورسز نے شمالی غزہ کے جبالیہ پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی جس کے نتیجے میں 36 فلسطینی شہید ہوگئے، جن میں بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔ غزہ کے اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فورسز کی بمباری اور گولہ باری کے نتیجے میں کل 49 افراد شہید ہوئے اور متعدد زخمی ہو گئے، جن میں سے بیشتر کی حالت نازک ہے۔

دوسری جانب لبنان کے دارالحکومت بیروت کے قریب ایک گاؤں پر اسرائیلی فوج کے حملے میں 23 افراد شہید ہوگئے۔ اسرائیلی جنگی طیاروں نے لبنان کے علاقے شامل سمیت مختلف مقامات پر بمباری بھی کی۔

غزہ پر 7 اکتوبر 2023 سے اسرائیل کے حملے جاری ہیں، جس میں اب تک 43,603 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں اور ایک لاکھ سے زائد زخمی ہیں۔ لبنان میں اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 1,139 تک پہنچ چکی ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.