The news is by your side.

سعودی وزیر سرمایہ کاری کی سربراہی میں وفد اسلام آباد پہنچ گیا

0

اسلام آباد: پاکستان میں سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کے لیے سعودی وفد اسلام آباد پہنچ گیا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کل سعودی وفد کے اعزاز میں ایک نجی ہوٹل میں عشائیہ دیں گے۔

سعودی وزیر سرمایہ کاری خالد بن عبدالعزیز کی قیادت میں اعلیٰ سطحی تجارتی وفد نورخان ایئربیس پر پہنچا، جہاں وزیر تجارت جام کمال، مصدق ملک اور دیگر اعلیٰ حکام نے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی بھی موجود تھے۔

وفد میں 130 ارکان شامل ہیں اور یہ توقع کی جا رہی ہے کہ سعودی وفد پاکستان میں دو ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

وزیراعظم کل سعودی وفد کے اعزاز میں عشائیے میں وفاقی وزراء کو بھی مدعو کریں گے۔ سعودی وفد کل نیشنل ایروسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کا دورہ کرے گا اور عسکری حکام سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق، وزارتی سطح پر سعودی وفد کے ساتھ راؤنڈ ٹیبل میٹنگز پرسوں منعقد ہوں گی، جن میں کل پلینری سیشن، سیکٹورل بریک آؤٹ سیشن اور بزنس ٹو بزنس سیشن شامل ہوں گے۔ مختلف سیشنز میں وزارت توانائی، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، وزارت فوڈ سیکیورٹی، کمیونی کیشن ڈویژن اور وزارت پٹرولیم کے حکام شامل ہوں گے۔

سرمایہ کاری کے سلسلے میں وزارت صنعت و پیداوار اور سروسز سیکٹر کے نمائندے بھی شامل ہوں گے۔ سیشنز کے بعد سعودی عرب اور پاکستان کے درمیان معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.