The news is by your side.

پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نئے احتجاج کے لئے نیا شیڈول تیار کر لیا،

0

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف نے ایک بار پھر ڈی چوک میں احتجاج کی تیاری شروع کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے نئے احتجاج کے لئے نیا شیڈول تیار کر لیا،

تحریک انصاف کا 11 اکتوبر کو ملتان اور ساہیوال، 12 اکتوبر کو گوجرانوالا اور سرگودھا ،

13 اکتوبر کو ڈی جی خان، 14 اکتوبر کو لاہور اور فیصل آباد میں احتجاج ہوگا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب میں احتجاجوں کے بعد اسلام آباد میں احتجاج کی دوبارہ کال دی جائے گی۔

اسلام آباد میں احتجاج کی کال کا فیصلہ تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی کرے گی،

تحریک انصاف نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں۔

واضح رہے کہ تحریک انصاف کی قیادت حالیہ مارچ اور احتجاج کی ناکامی کے بعد افسردہ اور دل گرفتہ ہے،

اس مارچ کی ناکامی نے قیادت میں اختلاف کو بھی جنم دیا ہے جبکہ اس احتجاج کے قائد علی امین گنڈا پور نے نے اپنے رویے سے کارکنوں میں اپنے حوالے سے کئی تحفظات پیدا کر دیے ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.