The news is by your side.

اسٹریٹیجک وژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام جوہری عدم پھیلاو کانفرنس،

کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹیجک مسائل پر تعمیری مکالمے کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو اجاگر کرنا ہے،

0

اسلام آباد:اسٹریٹیجک وژن انسٹی ٹیوٹ اسلام آباد کے زیر اہتمام جوہری عدم پھیلاو کانفرنس 2024 کا انعقاد، جو ایک دو روزہ بین الاقوامی ایونٹ تھا جس میں دنیا بھر کے ممتاز اسکالرز اور ماہرین نے شرکت کی۔

اس کانفرنس کا مقصد عالمی اسٹریٹیجک مسائل پر تعمیری مکالمے کو فروغ دینا اور پاکستان کے پالیسی نقطہ نظر کو اجاگر کرنا تھا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، جنرل ساحر شمشاد مرزا کانفرنس کے مہمان خصوصی تھے۔ کانفرنس میں پاکستان کے ممتاز پالیسی سازوں اور ماہرین نے اہم خطاب کیے،

خطاب کرنے والوں  میں سابق چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات، مشیر نیشنل کمانڈ اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل خالد احمد کدوانی اور مشیر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار شامل تھے۔

کانفرنس کے شرکاء میں روسی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹی ٹیوٹ آف ورلڈ اکنامی اینڈ انٹرنیشنل ریلیشنز، سینٹر فار انرجی اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز، روس، چائنا انسٹی ٹیوٹ آف کنٹیمپریری انٹرنیشنل ریلیشنز ، چین، کارنیگی انڈاؤمنٹ فار انٹرنیشنل پیس، امریکہ، رائل یونائیٹڈ سروسز انسٹی ٹیوٹ، برطانیہ، ماسکو اسٹیٹ انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل ریلیشنز (MGIMO یونیورسٹی)، سینٹ پیٹرزبرگ اسٹیٹ یونیورسٹی، شنگھائی یونیورسٹی، پیکنگ یونیورسٹی، یونیورسٹی ایٹ البانی، اسٹیٹ یونیورسٹی آف نیویارک اور یونیورسٹی آف برمنگھم کے ممتاز بین الاقوامی اسکالرز شامل تھے۔

اس اعلیٰ سطحی کانفرنس نے نہ صرف عالمی نان پرولیفریشن کی کوششوں کے لیے پاکستان کے عزم کو مضبوط کیا بلکہ علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کو برقرار رکھنے میں اسٹریٹیجک مکالمے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔۔۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.