اسلام آباد۔ پاکستان کے معروف ڈیجیٹل آپریٹر جاز نے پاکستانی مارکیٹ میں باضابطہ طور پر آئی فون 16 سیریز متعارف کروانے کیلئے پاکستان اور جنوبی ایشیا کیلئے ایپل کے مجاز ڈسٹری بیوٹر مرکنٹائل کے ساتھ اسٹریٹجک شراکت داری کا اعلان کیا ہے۔ یہ اشتراک پاکستانی صارفین کو دنیا کی بہترین ٹیکنالوجی فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ جاز کی ملک کی اولین ڈیجیٹل کمپنی کے طورپر پوزیشن کو مزید مضبوط بناتا ہے۔
صارفین ملک بھر میں جاز کے بزنس سینٹرز سے محدود ایپل وارنٹی کے ساتھ پی ٹی اے سے منظورشدہ آئی فون 16 خریدسکیں گے ۔ وارنٹی ملک میں ایپل کے مجاز فروخت کنندگان کے ذریعے کلیم کی جا سکتی ہے۔ اس کے علاوہ جاز اور مرکنٹائل پہلے سے آئی فون استعمال کرنے والے صارفین کیلئے خصوصی آفر فراہم کریں گے جس کے ذریعے وہ با آسانی اپنے فون کو اپ گریڈ کر کے جدید اور نئے فیچرز سے لطف اندوزہوسکتے ہیں۔
صارفین کو زیادہ سے زیادہ مستفید کرنے کیلئے جاز مفت بنڈل پیکیجز بھی پیش کررہاہے جس میں ای سم، 200 جی بی ماہانہ ڈیٹا اور تمام نیٹ ورکس پر 5,000 منٹس ( 2,000 آف نیٹ منٹس اور 3,000 آن نیٹ منٹس) شامل ہے۔ان خصوصی بنڈلز میں فوڈ پانڈا، کریم، Golootlo اور تماشا جیسی معروف سروسز کیلئے ڈسکاؤنٹ واؤچرز بھی موجود ہیں۔اس کے علاوہ پیکیج میں آئی فون کی چوری اور حادثاتی طورپر ٹوٹنے سے تحفظ دینے کیلئے 100,000 روپے تک کی انشورنس کوریج بھی شامل ہے ۔
جاز کے وائس پریذیڈنٹ مارکیٹنگ علی فہد نے کہا، ”ہمیں پاکستان میں صارفین کو آئی فون 16 فراہم کرنے کیلئے مرکنٹائل کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے جو جدید ترین ٹیکنالوجی، غیر معمولی سروسز اور فوائد کی فراہمی کیلئے ہمارے عزم کا اعادہ ہے۔ آئی فون 16 سیریز کے فون کی دستیابی کے ذریعے ہم آسان اور سود مند تجربہ فراہم کرنا چاہتے ہیں جو ہمارے صارفین کی ڈیجیٹل ضروریات کو پورا کرتا ہے۔”
آئی فون 16 سیزیز خریدنے میں دلچسپی رکھنے والے صارفین کیلئے رجسٹریشن جاری ہے۔ رجسٹر کرنے والے صارفین کو خریداری پر ایپل کے خصوصی انعامات جیتنے کا موقع ملے گا۔
لانچ کے حوالے سے مزید معلومات اوررجسٹریشن کیلئے براہ مہربانی https://jazz.com.pk/jazz-free-offering-with-iphone-16-series ملاحظہ فرمائیں۔