اسلام آباد:پاک فوج کے دستوں نے رات گئے ڈی چوک علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، رات 12 بجے کے بعد اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلوائمنٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا، تازہ ترین By unipak2004 On اکتوبر 5, 2024 0 Share FacebookTwitterGoogle+WhatsApp اسلام آباد:پاک فوج کے دستوں نے رات گئے ڈی چوک علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا، رات 12 بجے کے بعد اسلام آباد کے گردو نواح میں آرمی ڈپلوائمنٹ کا عمل مکمل کر لیا گیا، کنٹرول سنبھالنے کے بعد آرمی کے چاک و چوبند دستوں نے علاقے میں گشت شروع کر دیا، پاک فوج کے دستوں نے آرٹیکل 245 کے تحت اسلام آباد میں سکیورٹی کی ذمہ داریاں سنبھالیں، وزارت داخلہ نے آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت پاک فوج کی تعیناتی کے احکامات دیئے، شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے پاک فوج کو یہ ذمہ داریاں دی گئیں، پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی بھی شرپسند کو امن و امان تہہ و بالا کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، اسلام آباد اور گرد و نواح میں فوج کی تعیناتی کے علاوہ اسلام آباد کی طرف بڑھتے پی ٹی آئی کے کارکنوں کے عقب میں بھی کے پی کے سے فوجی دستے روانہ کیے گئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عوام کی جان و مال کو یقینی بنانے اور ایس سی او سمٹ کی سیکیورٹی کے لئے کسی کو بھی انتشار پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، سکیورٹی ذرائع نے یہ بتایا کہ یہ سکیورٹی اقدامات شہریوں کی سلامتی اور تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے کئے جا رہے ہیں، پاک فوج ایس سی او سمٹ (17 اکتوبر) تک اسلام آباد میں سیکورٹی تک فرائض سرانجام دے گی، Please follow and like us: 0 Share