The news is by your side.

پاکستان تحریک انصاف کا احتجاج ،اسلام اباد کے چاروں طرف کنٹینروں کا حصار،

سرکاری ملازمین دفاتر جانے سے بچے اسکول کالج اور یونیورسٹی جانے سے محروم ، کاروبار زندگی برٰ طرح متاثر،

0

 اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کے پیش نظراسلام اباد کے چاروں طرف کنٹینرز کا حصار, شہریوں کو گھروں میں مقید کر دیا گیا،

سرکاری ملازمین دفاتر جانے سے بچے اسکول کالج اور یونیورسٹی جانے سے محروم ، کاروبار زندگی برٰ طرح متاثر،

اسلام اباد کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر کنٹینرز کی بڑی بڑی دیواریں کھڑی کر کے شہر کو چاروں طرف سے  سیل کر دیا گیا،

اسلام اباد ایکسپریس وے مختلف مقامات سے  بند کر دی گئی پشاور اور لاہور  سے آنے والی ٹریفک  کو روکنے کے لیے شاہراہ سری نگر کے داخلی راستے کے علاوہ آئی جے پی روڈ کے مختلف راستوں پر بھی رکاوٹین کھڑی کر دی گئیں،

جڑواں شہروں میں زمینی رابطہ بھی ختم ہو گیا، فیض آباد پر کنٹینرز کی ڈبل لیئر جبکہ زیرو پوائنٹ پر 20 فٹ اونچی کنٹینرز وال کھڑی کر دی گئی ہے۔

سرینگر ہائی وے کو کئی مقامات سے سیل کر دیا گیا ہے جبکہ سرینگر ہائی وے پر زیرو پوائنٹ سے ریڈ زون میں داخلہ ناممکن بنا دیا گیا،

اسلام آباد ایکسپریس وے کھنہ پل سے فیصل مسجد تک مختلف مقامات پر سیل کر دی گئی، ڈی چوک ،سرینا چوک، نادرا چوک پر بھی کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں۔

شہر اقتدار میں ہو کا عالم ہے، موٹرسائیکل سوار کچے راستوں سے داخل ہونے کے لیے کوششیں کر تے رہے،

میٹرو بس سروس معطل 

ادھر میٹرو بس انتظامیہ نے بھی راولپنڈی میں آج میٹرو بس سروس معطل رکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کی ہدایت کے مطابق میٹرو بس سروس صدر سے آئی جے پی روڈ تک معطل رہے گی،جبکہ آئی جے پی روڈ سے پاک سیکرٹریٹ تک میٹرو بس بحال رہے گی۔

موٹرویزسیل

لاہور سمیت پنجاب بھر سے اسلام آباد، راولپنڈی کو ملانے والی تمام سڑکیں رکاوٹیں لگا کر بند کر دی گئی ہیں،لاہور میں موٹروے، رنگ روڈ، بابوصابو انٹرچینج، شاہدرہ سے پنڈی جانے والی سڑکوں پر بھی رکاوٹیں کھڑی کر دی گئی ہیں۔

لاہور بابوصابو انٹرچینج ٹول پلازہ پر 12 سے زائد کنٹینر کھڑے کیے گئے ہیں، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے واٹر کینن، واٹر بوزر، پریزن وین، پولیس کی نفری بھی موجود ہے،

دفعہ 144 نافذ

دوسری جانب پنجاب کے 4 شہروں میں دفعہ 144 نافذ ہے اور امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر رینجر طلب کر لی گئی ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذ کی گئی ہے،حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجر بھی طلب کر لی،

ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجر کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں،

اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش کی گئی ہے تاہم لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجر کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئی ہیں۔

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.