وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات،
ملاقات میں دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،
اسلام آباد:ملائیشیا کے وزیر اعظم داتو سری انور ابراہیم سے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی ملاقات، دو طرفہ اسٹریٹجک مفادات، علاقائی سلامتی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال۔
آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم انور ابراہیم نے علاقائی امن و استحکام میں پاکستان کی مسلح افواج کے کردار کو سراہا،
ملائشیا کے وزیر اعظم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کا اعتراف کیا۔
انہوں نے دونوں برادر ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بالخصوص فوجی تعلقات کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا،
وزیر اعظم دتوسری انور ابراہیم نے آرمی چیف کو ملائیشیا کے دورے کی دعوت بھی دی۔
آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دعوت پر ملائشین وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور پاکستان کے کامیاب دورے کو سراہا،
آرمی چیف نے کہا کہ دورے سے دونوں ممالک اور فوج کے درمیان پائیدار اور تاریخی تعلقات کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔
آرمی چیف نے ایوان صدر میں ملائیشیا کے وزیر اعظم کے اعزاز میں منعقدہ سرمایہ کاری کی تقریب اور سرکاری ضیافت میں بھی شرکت کی،