The news is by your side.

نئے ڈی جی آئی ایس آئی نے عہدے کا چارج سنبھال لیا

0

اسلام آباد: نئے ڈی جی آئی ایس آئی، لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک کو پاک فوج کے اہم اور باصلاحیت آپریشن کمانڈروں میں شمار کیا جاتا ہے، جو اپنے بروقت اقدامات سے مشکل ترین اہداف کو حاصل کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔

وہ آپریشنل انٹیلی جنس اور کئی عسکری امور میں مہارت رکھتے ہیں۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم نے اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کی کمانڈ کی ہے۔ انہوں نے اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کی ہے، اور چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ کے طور پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس اسٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں، اور اس سے پہلے وہ ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ میں بھی خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.