The news is by your side.

حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید،

اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا,غیر ملکی میڈیا :

0

تل ابیب :حسن نصر اللہ اسرائیلی حملے میں شہید،حزب اللہ نے تصدیق کر دی،اسرائیل کے خلاف جنگ جاری  رکھنے کا اعلان۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے گزشتہ روز بیروت میں حزب اللہ کے مرکزی ہیڈکوارٹر پر حملہ کیا جس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کو نشانہ بنانا تھا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ حملے میں شہید ہوگئے ہیں جبکہ حسن نصر اللہ کی بیٹی زینب نصراللہ کی  شہادت کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کے میزائل یونٹ کے سربراہ محمد علی اسماعیل اور نائب حسین  احمد اسماعیل کو بھی شہید کرنے کا دعوی ٰ کیا جبکہ اسرائیلی فوج نے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر ایک بیان میں دعویٰ کرتے ہوئے کہا  کہ ’حسن نصر اللہ اب دنیا کو خوف زدہ نہیں کر پائیں گے۔‘

دوسری جانب غیر ملکی میڈیا کے مطابق حزب اللہ  ذرائع کا کہنا ہے کہ حسن نصر اللّٰہ سے رابطہ گزشتہ شام سے منقطع ہے تاہم ذرائع نے ان کے جاں بحق ہونے کی تصدیق بھی نہیں کی۔

 واضح رہے کہ حسن نصراللہ  کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیلی طیاروں نے گزشتہ روز بیروت میں ایک ساتھ 15 میزائل داغے تھے جس سے 6 عمارتیں تباہ، 8 افراد شہید اور 91 زخمی ہوئے تھے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق حسن نصر اللّٰہ بمباری کا شکار عمارت کی زیرِ زمین 14 ویں منزل میں قیام کرتے تھے۔

حسن نصراللہ گزشتہ تین دہائیوں سے حزب اللہ کے سربراہ تھے، فوری طور پر حزب اللہ کی جانب سے اسرائیلی بیان پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا گیا۔

حسن نصر اللہ کون ہیں؟

 حسن نصراللہ، جو لبنان اور دیگر عرب ممالک دونوں میں مقبول ہیں، حزب اللہ کا مرکزی چہرہ سمجھے جاتے ہیں ، انہوں نے حزب اللہ کو سیاسی اور عسکری طور پر مضبوط کیا۔

1960 میں لبنان میں پیدا ہونے والے حسن نصر اللہ 1992 میں صرف 35 سال کی عمر میں حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل بنے۔

حسن کی قیادت میں حزب اللہ اسرائیل کی ایک اہم مخالف کے طور پر ابھری ، انھوں نے اسرائیلی افواج کے خلاف چھوٹے پیمانے پر جنگ کی پالیسی اپنائی اور ان کی یہ مزاحمتی تحریک سنہ 2000 میں بائیس سال بعد جنوبی لبنان سے اسرائیلی افواج کے انخلاء کا اہم سبب بنی، 1982 میں لبنان میں اسرائیلی در اندازی کے بعد حالات بدل گئے۔

حسن نصراللہ نے 2004 میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان قیدیوں کے تبادلے میں بھی اہم کردار ادا کیا اور اس معاہدے کو عرب دنیا میں حزب اللہ اور حسن نصراللہ کی فتح کے طور پر دیکھا گیا۔

7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے کے بعد اسرائیل کی جانب سے غزہ پر نا ختم ہونے والے حملوں کا سلسلہ شروع ہوا تو حزب اللہ نے سرحد پر واقع اسرائیلی فوجی چوکیوں کو نشانہ بنانا شروع کردیا اور اسے غزہ کے لیے ’بیک اپ فرنٹ‘ قرار دیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.