The news is by your side.

جےیوآئی انٹرا پارٹی الیکشن،مرکزی امیر کا انتخاب کل پشاور میں ہوگا

مولانا فضل الرحمن کے ایک بار پھر بلا مقابلہ امیر منتخب ہونے کا امکان،

0

اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام ف کے امیر مولانا فضل الرحمن کل پھر پانچ سال کے لیے جے یو آئی کے امیر منتخب ہو جائیں گے،

جے یو آئی کے انٹرا پارٹی انتخابات کا آخری مرحلہ کل پشاور میں ہو گا جہاں اگلے پانچ سال کے لیے مرکزی امیر اورناظم عمومی کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا،

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق انتخاب کے لیے اجلاس مفتی محمود مرکز میں ہوگا ۔

 اجلاس میں شرکت کے لیے تمام اراکین کو دعوت نامے جاری کردئے گئے ہیں ۔

انتخاب کے عمل میؓں ملک بھر سے  مرکزی جنرل کونسل کے 1500 ممبران حصہ لیں گے ۔

اجلاس میں آئندہ پانچ سال کے لئے مرکزی امیر اور ناظم عمومی کا انتخاب ہوگا ۔

 تمام اراکین کو اصل شناختی کارڈ ہمراہ لانے کی ہدایت کی گئی ہے ،

 اس وقت مولانا فضل الرحمن مرکزی امیر اور مولانا عبدا الغفور حیدری مرکزی جنرل سیکرٹری کے عہدے پر فائز ہیں ،

مولانا فضل الرحمن اب تک بلا مقابلہ امیر منتخب ہوتے آئے ہیں جبکہ سیکرٹری جنرل کے عہدے کے لیے مقابلہ ہوتا رہا ہے

 ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے یو این آئی کو بتایا کہ ان کی جماعت کے الیکشن کا پریقہ کار مختلف ہے ، ان کے الیکشن میں امیدوار نہیں ہوتے

الیکشن کے روز اارکین میں سے کوئی بھی کسی امیدوار کا نام تجویز کر دیتا ہے،

اسلم غوری کے مطابق  مولانا فضل الرحمن بلا مقابلہ منتخب ہوتے رہے ہیں جبکہ مولانا عبدلغفور حیدری نےغذشتہ دو مرتبہ دو تہائی اکثریت سے الیکشن جیتا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.