بھارت میں 13 سالہ دلت بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی,خواتین غیر محفوظ,
بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے,
بھارت میں 13 سالہ دلت بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی,
بی جے پی کی حکومت میں بھارت میں لا قانونیت کا راج، خواتین مکمل طور پر غیر محفوظ ہیں,
بھارت میں خواتین کے بڑھتے ہوئے ریپ کے واقعات سے خطے میں تشویش کی لہر,
بھارت میں خواتین کے خلاف جنسی زیادتی کے بڑھتے ہوئے واقعات کی وجہ سے خواتین کا گھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے,
حال ہی میں بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھرا میں 13 سالہ دلت لڑکی کے ساتھ چلتی کار میں 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کی,
3 نوجوانوں نے بچی کو نشہ آور پانی پلایا اور پھر اُسے ایک وین میں ڈال دیا اور ویران علاقے کی طرف لے گئے,
نوجوانوں نے بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اُسے فلائی اوور کے نیچے پھینک کرفرار ہو گئے,
خاندان نے زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کے ساتھ زیادتی ہوئی ہے,
پولیس کاکہنا ہے کہ؛
"لڑکی کے والد کی شکایت پر ایف آئی آر درج کی گئی ہے، جس میں بی این ایس کی دفعہ 138 (اغوا)، 376 ڈی اے (اجتماعی زیادتی جب متاثرہ کی عمر 16 سال سے کم ہو) اور پاکسو ایکٹ کی دفعات شامل ہیں”
تاہم تینوں ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیے جا سکے ، تلاش جاری ہے، پولیس
اس سے قبل بھارت میں کلکتہ کے آر۔جی۔کار ہسپتال میں زیرِ تربیت ڈاکٹر کو ریپ اور قتل کیا گیا
بھارت دنیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جہاں عورت ہونا ایک جُرم سے زیادہ کچھ نہیں ہے
آخر کب تک مودی سرکار بھارت کے حقیقی مسائل سے روگردانی کرتی رہے گی؟