لاہور۔وزیر اعظم شہباز شریف اعلی سطح وفد کے ہمراہ اقوام متحدہ کے جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خزانہ اورنگزیب ،وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ و دیگر اعلی حکام بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف پہلے لندن جائیں گے جہاں وہ مختصر قیام کے بعد نیو یارک کیلئے روانہ ہوں گے ، وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے علاوہ سائیڈ لائن پر عالمی لیڈروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے ،ان ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات اور علاقائی وعالمی امن سے متلعق تبادلہ خیال ہوگا ۔