نیویارک: امریکی عدالت نے پوپ اسٹار جسٹن ٹمبرلیک کو شراب پی کر گاڑی چلانے پر سزا سنا دی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق، جسٹن ٹمبرلیک کو نیویارک کے قریب واقع ساگ ہاربر نامی قصبے میں روکا گیا تھا۔ گلوکار کی گاڑی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈگمگا رہی تھی اور چیک کرنے پر ان کے نشے میں ہونے کی تصدیق ہوئی۔
43 سالہ جسٹن ٹمبرلیک نے مقامی عدالت میں شراب پی کر گاڑی چلانے کا اعتراف کیا۔ عدالت نے انہیں کمیونٹی سروس کی سزا سناتے ہوئے عوامی بیان جاری کرنے کا حکم بھی دیا۔ اپنے بیان میں، جسٹن ٹمبرلیک نے کہا کہ ان سے غلطی ہوئی ہے اور وہ امید کرتے ہیں کہ ان کے تجربے سے دوسروں کو سبق ملے گا اور سب ٹریفک قوانین کی پابندی کریں گے۔