The news is by your side.

عمران خان ایک سویلین ہے ان کا ممکنہ ملٹری ٹرائل باعث فکر ہے ،اسلام آباد ہائی کورٹ

0

اسلام آباد۔اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی ملٹری ٹرائل کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سے 16 ستمبر تک جواب طلب کرلیا۔جسٹس میاں حسن گل اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ وزرا کی طرف سے عمران خان کے ملٹری ٹرائل کی دھمکی دی گئی، عمران خان ایک سویلین ہیں، سویلین کا ملٹری ٹرائل درخواست گزار اور عدالت کے لیے باعث فکر ہے، درخواست گزار کے وکیل کہتے ہیں کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی طرف سے بیان آیا ہے، اگر ایسا ہے تو فیڈریشن کی طرف سے واضح مو¿قف آنا چاہیے ،آج ہم کہہ دیں کہ ابھی کچھ نہیں، کل آپ ملٹری ٹرائل کا آرڈر لے آئیں تو پھر کیا ہو گا؟ وفاقی حکومت سے ہدایات لے کر پیر کو عدالت کو واضح آگاہ کریں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.