اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے گرفتار ممبران اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں۔ پی ٹی آئی کے وفد نے، جس کی قیادت بیرسٹر گوہر خان کر رہے تھے، اسپیکر سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی تاکہ گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز حاصل کیے جا سکیں۔
وفد میں داوڑ کنڈی اور علی محمد خان بھی شامل تھے۔ بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ آپ نے گزشتہ روز پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا وعدہ کیا تھا، مگر ابھی تک کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں ہوا۔ آپ نے کل زبانی طور پر پروڈکشن آرڈرز جاری کرنے کا کہا تھا، اور آج ہم تحریری حکم نامے کے لیے آئے ہیں۔ بعد ازاں، بیرسٹر گوہر خان نے پارلیمنٹ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پی ٹی آئی کے گرفتار اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے ہیں اور تمام ارکان کل ایوان میں موجود ہوں گے۔