The news is by your side.

پنڈی ٹیسٹ: بنگلادیش کیخلاف پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

0
راولپنڈی میں جاری بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی پہلی میں پاکستان ٹیم  274 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی,

راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے روز بارش کے باعث ٹاس بھی نہیں ہو سکا تھا، دوسرے روز بنگلا دیش کے کپتان نجم الحسن شنٹو نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق اور صائم ایوب نے اننگز کا آغاز کیا لیکن عبد اللہ شفیق پہلے ہی اوور میں تسکین احمد کی گیند پر صفر پر بولڈ ہو گئے۔

عبد اللہ شفیق کے آؤٹ ہونے کے بعد صائم ایوب نے کپتان شان مسعود کے ساتھ ملکر 107 رنز کی شراکت قائم کی اور شان مسعود 57 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

صائم ایوب بھی 58 کے انفرادی اسکور پر مہدی حسن میراز کو وکٹ دے بیٹھے، سعود شکیل 18 بنا کر بولڈ ہوئے جبکہ بابر اعظم 31 رنز بنا کر شکیب الحسن کا شکار بنے۔

اس کے بعد 211 کے مجموعی اسکور پر محمد رضوان 29 رنز بنا کر ناہید کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، خرم شہزاد 12 اور محمد علی 2 رنز بنا کر مہدی حسن کا شکار بنے۔

سلمان آغا نے بھی 54 رنز پر تسکین کی گیند پر شکیب کو کیچ تھما دیا اور پھر آخری وکٹ ابرار کی گری اور وہ 9 رنز بنا کر مہدی پویلین لوٹ گئے۔

گرین شرٹس پہلی اننگز میں 274 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ بنگلادیش کے مہدی حسن نے 5، تسکین نے 3، ناہید اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.