The news is by your side.

امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نےبحیثیت سفیر اپنی سفارتی اسناد پیش کر دیں.

تقریب میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ موجود تھے۔

0

واشنگٹن(یو این آئی) امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نے پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی اسناد امریکی حکام کو پیش کر دیں ۔

امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی روایتی تقریب میں جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سیکرٹری آف سٹیٹ ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سیکرٹری الزبتھ ہورسٹ موجود تھے۔

اس موقع پر سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ نے کہا کہ وہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہشمندہیں ۔

اس حوالے سے انہوں نے خاص طور پر دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطوں، اقتصادی روابط اور عوامی رابطوں کو بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔

یہ بھی پڑھیں:

اورلینڈو فلوریڈا میں پاکستان کے اعزازی قونصل عدنان اسد کی سفیر پاکستان رضوان سعید شیخ سے ملاقات
ملاقات میں پاک امریکہ تجارتی تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان میں امریکی سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.