The news is by your side.

صدر عارف علوی کو کام سے روکنے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

0

اسلام آبا د(یو این آئی)صدرپاکستان عارف علوی کو کام سے روکنے اور عہدے سے ہٹانے کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کرد ی گئی ۔درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ صدر عارف علوی نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا،صدر مملکت کے عہدے کی تضحیک کی

درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ صدر پوری قوم کا ہوتا ہے ناکہ صرف ایک سیاسی جماعت کا ہوتاہے،عارف علوی نے اپنے صدراتی دفتر کو تحریک انصاف کی سیاسی سرگرمیوں کے لیے وقف کر رکھا ہے،صدر کے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے غیر آئینی اقدام کے بھی مرتکب ہوئے،صدر نے اپنے آئینی ذمہ داری سے بھی پہلو تہی برتی ہے

درخواست میں مزید موقف اپنایا گیا کہ عام انتخابات کی تاریخ دینا صدر کا کام تھا لیکن انہوں نے تاریخ نہیں دی،صدر غیر قانونی طور پر اسمبلی کی تحلیل کے بھی مرتکب ہوئے ہیں،صدر آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت آئین پر عملداری کو یقینی نہیں بنایا،عارف علوی کو بطور صدر کام کرنے سے روکا جائے اوران کے خلاف آئین قانون کی خلاف ورزی کرنے پر کارروائی عمل میں لائی جائے۔

صدر کے خلاف درخواست آئین کے آرٹیکل 184 کی شق 3 کے تحت غلام مرتضیٰ نے دائر کی ،صدر اور وزارت قانون کو درخواست میں فریق بنایا گیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.