The news is by your side.

اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف گرینڈ آپریشن

0

اسلام آباد۔اسلام آباد پولیس کا غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کریک ڈاﺅن جاری ہے ،غیر قانونی اورڈبل پارکنگ کے خلاف جاری اس خصوصی مہم کیلئے اسلام آباد پولیس کے افسران پر مشتمل اضافی نفری کے ساتھ خصوصی دستے بھی تشکیل دیئے گئے
مختلف اوقات میں شہر کی بڑی شاہراہوں اور مراکز میں گرینڈ آپریشنز کے دوران بلا امتیاز کارروائی عمل میں لا رہے ہیں،جن مقامات پر کارروائیاں عمل میں لائی گئیں ان میں بڑی شاہراہوں کے ساتھ بڑے تجارتی مراکز، مارکیٹس خصوصاً جی الیون مرکز،ایف الیون مرکز،ایف ٹین مرکز،جی نائن مرکز،جی ایٹ مرکز، آئی ایٹ مرکز، بلیوایریا،جناح سپر مارکیٹ،آبپارہ اور بارہ کہومارکیٹ شامل ہیں

رواں سال گرینڈ آپریشنز کے دوران غیر قانونی اور ڈبل پارکنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اسلام آباد پولیس نے68ہزارسے زائد گاڑیوں کے کیخلاف کارروائیاں عمل میں لائیں اور متعدد گاڑیوں کو مزید قانونی کارروائی کے لئے مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا

آپریشن کے دوران کار شو رومز کے باہر کھڑی کی گئی گاڑیوں کو فوک لفٹرزکی مدد سے مقرر کردہ پارکنگ ایریا میں منتقل کیا گیا اور شورومزمالکان کو تنبیہ کی گئی کہ وہ فٹ پاتھ اور روڈ پر گاڑیاں کھڑی کرنے سے گریز کریں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیں گی۔

چیف ٹریفک آفیسرمحمد سرفراز ورک نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان و مال کو محفوظ بنانے اور حادثات کی روک تھام کے لئے بلا امتیاز کارروائیاں عمل میں لا رہی ہے تاکہ ٹریفک قوانین کی پاسداری کو یقینی بنایا جائے اور اسلام آباد کو حادثات سے محفوظ شہر بنایا جا سکے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.