The news is by your side.

چاند کی مٹی میں فصلیں اگانے کا منصوبہ

0

واشنگٹن(یو این آئی) امریکی خلائی ادارے نے سائنس دانوں کو چاند کی مٹی میں کاشت کاری کرنے کے حوالے سے مطالعہ کرنے کے لیے 23 لاکھ ڈالرز کی رقم جاری کردی۔ ان کا مقصد تھرائیو اِن ڈیپ اسپیس (TIDES) پروگرام کے تحت چاند کی مٹی میں پودے اگانے کی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔ناسا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس پروگرام کا حتمی مقصد طویل مدتی خلائی مشنز کو ممکن بنانا اور زمین پر زندگی کوبہتر کرنا ہے۔

ناسا کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں یہ دیکھا جائے گا کہ چاند کی مٹی فصلیں (اجناس، ٹماٹر اور آلو) اگانے میں کیسے کام کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ چاند کی مٹی میں نمو پودوں اور مائیکرو بائل تعامل کیسے متاثر کر سکتی ہے اور نتیجتاً کس طرح یہ تعامل پودوں کی نمو اور صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

 

 

 

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.