The news is by your side.

بنگلا دیش اور بھارت سرحدی علاقوں میں کرفیو نافذ حالات کشیدہ، نئی دہلی میں کھلبلی،

0

 ڈھاکہ ( یو این آئی )بنگلا دیش اور بھارت سرحدی علاقوں میں کرفیو نافذ حالات کشیدہ، نئی دہلی میں کھلبلی،

بنگلہ دیش میں شیخ حسینہ واجد کی صورت میں اپنے اہم اثاثے کو کھونے کے بعد بھارت میں اوپر سے نیچے تک کھلبلی مچی ہوئی ہے،

بھارت کی بنگلا دیش کے ساتھ 4,096 کلومیٹر طویل سرحد ہے، 5 بھارتی ریاستوں کی سرحد بنگلادیش کے ساتھ لگتی ہے اور حکومتی اعداد و شمار کے مطابق تقریباً 915.35 کلومیٹر سرحد پر باڑ نہیں ہے،

بھارت کی بارڈر سیکورٹی فورس (BSF) اس وقت ہائی الرٹ پرہے۔مشرقی ریاست ویسٹ بنگال کی بنگلا دیش سے جُڑی سرحد اور وہاں کے سرحدی علاقوں کی صورتحال اس وقت نہایت کشیدہ ہے،

بھارتی حکومت کی طرف سے سخت ہدایات موصول ہوئی ہیں کہ کسی کو بھی درست دستاویزات کے بغیر ملک میں داخل ہونے کی اجازت نہ دی جائے۔

سرحد پر پیٹرا پول لینڈ پورٹ کے ذریعے سامان کی نقل و حرکت بھی روک دی گئی ہے، سینکڑوں بھارتی ٹرک بنگلا دیش میں پھنسے ہوئے ہیں۔اس کے علاوہ،بھارتی ریاست میگھالیہ نے بھارت بنگلا دیش سرحد کے ساتھ ریاست میں رات کا کرفیو نافذ کردیا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق، بارڈر سکیورٹی فورس (بی ایس ایف) کے مشورے سے ریاست میگھالیہ کی بنگلا دیش سے متصل سرحد پر 200 میٹر کے اندر موجود تمام علاقوں میں شام 6 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان ریلوے بھی جولائی کے وسط سے غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہے۔

شیخ حسینہ کی پارٹی تیزی سے عوام میں غیر مقبول ہوتی جا رہی تھی، جمہوری ادارے ختم ہوتے جارہے تھے اور حکومت سے عوام کی نفرت بڑھتی جا رہی تھی۔

بھارت شیخ حسینہ کا سب سے بڑا حمایتی تھا اسی لیے وہاں کی عوام بھارت سے بھی اتنی ہی نفرت کرنے لگی۔اس نفرت کے اثرات اب بھارت پر ظاہر ہونے شروع ہوگئے ہیں،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.