The news is by your side.

مضبوط پاکستان کی جانب ایک اور قدم،انڈس موٹر کمپنی کا برآمدی اقدامات کا اعلان،

انڈس موٹر کمپنی نے پورٹ قاسم اتھارٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں اپنے اہم برآمدی اقدامات کا اعلان کیا,

0

 کراچی( یو این آئی )محفوظ اور مضبوط پاکستان کی جانب ایک اور اہم سنگ میل،انڈس موٹر کمپنی کا اہم برآمدی اقدامات کا اعلان کر دیا ،

ایس آئی ایف سی کے تعاون کے باعث پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے عالمی آٹو موٹیو مارکیٹ میں گاڑیوں اور سپیئرپارٹس کی برآمد شروع,

انڈس موٹر کمپنی نے پورٹ قاسم اتھارٹی مینوفیکچرنگ انڈسٹری میں منعقدہ تقریب میں اپنے اہم برآمدی اقدامات کا اعلان کیا,

تقریب میں وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین، انجینئرنگ ڈویلپمنٹ بورڈکے سی ای او انجینئر خدا بخش، ایس آئی ایف سی کے نمائندگان، متعدد معزز سرکاری افسران اور ایگزیکٹو نائب صدر ٹویوٹا موٹرز ایشیا کازوناری اگوچی موجود تھے,

انڈس کمپنی ٹویوٹا فورچیونر، ہائی لکس اور کورولا کراس کے ماڈل کی گاڑیاں اور سپیئر پارٹس بر اعظم اوشیانیا کے ممالک کو برآمد کرے گی,

وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا کہ؛
”انڈس موٹرز پاکستان کی معروف کمپنیوں میں سے ایک ہے اور اسے برآمدات میں حصہ ڈالتے ہوئے دیکھ کر فخر محوس ہورہاہے”

”حکومت اور ایس آئی ایف سی کی پالیسیوں کا مقصد مقامی گاڑیوں اور سپیئر پارٹس کی برآمد کی حوصلہ افزائی کرکے آٹو موٹیو سیکٹر کو فروغ دینا ہے”

انڈس موٹر کمپنی کے سی ای او علی اصغر جمالی نے کہا کہ؛
”بین الاقوامی سرحدوں کے پار ”میک اِن پاکستان” کا خواب دیکھنا نہ صرف ہمارے لیے بلکہ پاکستان کے لیے بھی ایک بڑا لمحہ ہے اور ہم اپنے تمام سٹیک ہولڈرز کی مسلسل حمایت کے لیے شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں“

انڈس موٹر کمپنی ملک میں مقامی آٹوموبائل کے قیام میں بڑے پیمانے پر اپنا حصہ ڈال رہی ہے جس میں 50 پارٹس مینوفیکچررز روزانہ 250 ملین روپے سے زیادہ کے پارٹس بناتے ہیں,

اس کے علاوہ 57 مجاز ڈیلرز صارفین کو سیلز اور سروس کی سہولت فراہم کرتے ہیں جن کی بدولت پاکستان بھر میں 450,000 سے زیادہ لوگ برسرروزگار ہیں,

ایس آئی ایف سی اورآٹوموبائل انڈسٹری کا یہ اقدام پاکستان کی معیشت کو محفوظ اور مضبوط بنانے کے لیے امید کی کرن ہے,

دیگر شعبوں کی طرح ایس آئی ایف سی کا آٹوموبائل انڈسٹری میں تعاون بلاشبہ آنے والے وقت میں اس صنعت کو مزید ترقی سے ہمکنار کرے گا,

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.