اسلام آباد ( یو این آئی ) پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین آصف زرداری نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلزپارٹی، مولانا سمیت کوئی جماعت172کی اکثریت نہیں لے سکتی، آئندہ حکومت اتحادی نہیں بلکہ نیشنل یونٹی حکومت بنے گی، انتخابات کے بعد فیصلہ ہوگا کہ کون کس کے ساتھ چلے گا، پیپلزپارٹی اچھا خاصہ سرپرائز دے گی۔
ایک انٹریوو میں آصف زرداری نے کہا کہ پرویز الٰہی جیل میں ہے اور بیٹا باہر بیٹھا ہے، بیٹے کو غیرت نہیں کہ واپس آجائے۔ انہوں نے کہا کہ بہتر ہے اس نہج پر چلیں کہ آگے بھی چل سکیں۔ ضروری نہیں کہ ن لیگ لیڈکرے باقی جماعتیں اور شخصیات بھی ہیں،ان کو چاہیئے ہمیں موقع دیں، اب ہم اپنے لئے گیم لگائیں گے، سیاست میری مجبوری ہے ضرورت نہیں، سیاست ضرورت اس لئے کہ بی بی اور کارکنوں نے شہادت دی جو ہم پر قرض ہے، بلاول بھٹو ابھی تربیت یافتہ نہیں کچھ وقت لگے گا، بلاول مجھ سے زیادہ ٹیلنٹڈ ہے لیکن ۔تجربہ تجربہ ہوتا ہے، بلاول سب کو بابے کہہ رہے ہیں صرف مجھے نہیں کہہ رہا،