The news is by your side.

وفاقی کابینہ اور قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس،ایران سے ساتھ تناو ختم کرنے اور تعلقات کی بحالی کا فیصلہ

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز یہاں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا،

0

اسلام آباد (  یو این آئی ):قومی سلامتی کمیٹی نے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا ہے کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے، کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے پامال کرنے کی کوشش کا ریاست کی جانب سے پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا،

قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس گذشتہ روز یہاں نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدار ت منعقد ہوا جس میں قومی سلامتی کے امور پر غور کیا گیا،

اجلاس کے بعد جاری اعلامیے کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان حالیہ کشیدہ صورتحال کا بغور جائزہ لیا ،اجلاس کی جانب سے پاکستان کی خودمختاری کی بلا اشتعال اور غیر قانونی خلاف ورزی کے خلاف افواج پاکستان کے پیشہ ورانہ اور متناسب ردعمل کو سراہا گیا،

اجلاس کے دوران شرکا کو پاکستان اور ایران کے درمیان موجودہ صورتحال اور خطے میں مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر اس کے اثرات کے حوالے سے سیاسی اور سفارتی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

اجلاس نے ’’آپریشن مارگ بار سرمچار‘‘ کا بھی جائزہ لیا، اور اس بات کو نوٹ کیا گیاکہ ایران کے اندر غیر حکومتی جگہوں پر مقیم پاکستانی نژاد بلوچ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کو کامیابی سے انجام دیا گیا،

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سرحدوں کی صورتحال کے بارے میں اپ ڈیٹ اور قومی خودمختاری کی مزید خلاف ورزی کا جامع جواب دینے کے لیے ضروری مکمل تیاریوں کے بارے میں بھی غور کیا گیا،

فورم نے اس غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت قطعی طور پر ناقابل تسخیر اور مقدس ہے، کسی کی طرف سے کسی بھی بہانے اسے پامال کرنے کی کوشش کا ریاست کی پوری طاقت سے جواب دیا جائے گا،

،اجلاس میں اس بات کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستانی عوام کی سلامتی اور تحفظ انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اسے یقینی بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،

فورم نے اس بات کا اظہار کیا کہ ایران ایک ہمسایہ اور برادر مسلم ملک ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجودہ متعدد مواصلاتی چینلز کو علاقائی امن و استحکام کے وسیع تر مفاد میں ایک دوسرے کے سیکورٹی خدشات کو دور کرنے کے لیے باہمی طور پر استعمال کیا جانا چاہیے،

اجلاس نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی اصولوں کے مطابق تمام ممالک کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کے عزم کو متاثر کیا،

کمیٹی نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا کہ دہشت گردی کی لعنت سے اس کی تمام شکلوں اور مظاہر میں آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،

،فورم نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ پاکستان کو دہشت گردی کی لعنت سے کسی بھی دوسرے ملک سے زیادہ نقصان اٹھانا پڑا ہے،اچھے ہمسائیگی کے تعلقات کے انعقاد کے عالمی اصولوں کے مطابق دونوں ممالک باہمی طور پر بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے چھوٹی موٹی رکاوٹوں پر قابو پا سکتے ہیں ،

اعلامیے کے مطابق اجلاس میں اس بات کا بھی اعادہ کیا گیا کہ دونوں ملک اپنے تاریخی تعلقات کو مزید گہرا کرنے کی راہ ہموار کریں گے،

اجلاس میں نگراں وزراء برائے دفاع، خارجہ امور، خزانہ اور اطلاعات،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، چیف آف آرمی سٹاف، چیف آف نیول سٹاف اور چیف آف ائیر سٹاف کے علاوہ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے سربراہان نے شرکت کی،

بعدازاں نگران وزیر اعظم کی زیرصدارت ہونے والے نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی کے اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کا جائزہ لیتے ہوئے ان کی منظوری دی گئی ،نگران وفاقی کابینہ نے ایران کے ساتھ تناؤ ختم کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے ایران سے سفارتی تعلقات بحال کرنے کی منظوری دی۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.