The news is by your side.

مولانا فضل الرحمن سے پی ٹی آئی مذاکراتی ٹیم کی ملاقات ،آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا گیا

0

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف سے مذاکرات کے لئے قائم جے یو آئی مذاکراتی کمیٹی کی جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی ہے

ملاقات میں مذکراتی کمیٹی کے چیئرمین سنیٹر کامران مرتضیٰ اور دیگر شریک ،ملاقات میں جےیوآئی اور پی ٹی آئی کے درمیان ہونے اب تک ہونے والے رابطوں پر غور وخوض کیا گیا

ملاقات موجودہ ملکی سیاسی صورتحال کے حوالے سے مختلف تجاویز اور آراء پیش کی گئیں

کمیٹی نے پی ٹی آئی سے مذاکرات کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ کیا ہے

ملاقات میں مولانا لطف الرحمان ،مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری ،مولانا امجد خان اور مفتی فضل غفور نے شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.