The news is by your side.

کینیاہائیکورٹ : ارشد شریف کا قتل غیر آئینی قرار،پولیس افسران کیخلاف فوجداری کارروائی حکم

0

نیروبی (مانیٹرنگ ڈیسک)کینیا کی ہائیکورٹ نے ارشد شریف قتل کیس پر اپنا فیصلہ سناتے ہوئے قتل کو غیر آئینی اور غیر قانونی قرار دیا۔عدالت نے ارشد ندیم کے اہلخانہ کو 2 کروڑ 17 لاکھ ہرجانہ دینے کا حکم دیا ہے۔عدالت نے کہا کہ ارشد شریف کا قتل ’شناخت میں غلطی کا نتیجہ نہیں تھا۔کینین ہائیکورٹ نےگولی چلانے والے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف فوجداری کارروائی کا حکم دیا ہے۔

ارشد شریف کیس سے جڑے دو بھائیوں سے متعلق تحقیقات کا آغاز، سفری ریکارڈ مل گیا،عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ درخواست میں جن حکومتی اداروں کا نام لیاگیا وہ اپنی ذمہ داری سے فرار اختیار نہیں کرسکتے۔

یاد رہے23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا۔بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مو¿قف میں تضاد پایا گیا۔کیس میں پولیس کا ابتدائی مو¿قف تھا کہ وہ مغوی بچے کی بازیابی کیلئے یہاں موجود تھے تھا جب کہ مقامی تفتیش کاروں کا کہنا تھا کہ جس طرح گاڑی پرگولیاں لگی ہیں اس سے لگتا نہیں ہے کہ یہ چلتی گاڑی پر ماری گئی ہیں۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.