The news is by your side.

نیشنل پریس کلب کے صدر کی اہلیہ کی نمازجنازہ ادا،میڈیا ٹاﺅن میں سپرد خاک

0

اسلام آباد(سپیشل رپورٹر) نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ کی نماز جنازہ میڈیا ٹاو¿ن اسلام آباد میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں مختلف سیاسی جماعتوں کے راہنماو¿ں، صحافیوں ،سول سوسائٹی کے کارکنوں وکلاءاور میڈیا ٹاو¿ن کے رہائشیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مرحومہ کو میڈیا ٹاو¿ن اسلام آباد میں سپرد خاک کر دیا گیا

نیشنل پریس کلب کے صدر اظہر جتوئی کی اہلیہ محترمہ جمعہ کے روز اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں وفات پاگیں تھیں مرحومہ کافی عرصہ سے علیل تھیں نماز جنازہ میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر افضل بٹ، راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طارق علی ورک ،سی ڈی اے ایمپلائز یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یاسین ،آر آئی یو جے کے سنیر ناہب صدر راجہ بشیر عثمانی نیشنل پریس کلب اسلام اباد کے سابق صدر انور رضا ،سیکرٹری خلیل راجہ ،ار آءیوجے کے سابق صدور عامر سجاد سید علی رضاعلوی عابد عباسی پریس کلب کے فنانس سیکرٹری وقار عباسی نااہب صدر این پی سی احتشام الحق راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جرنلسٹس کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران غفران چشتی علی اختر۔ سابق صدر پی آر اے صدیق ساجد سیکرٹری پی آر اے نوید اکبر چمبرز آف کامرس اسلام نے شرکت کی ۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.