The news is by your side.

عمر ایوب نے پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل کے عہدے سے مستعفی

0

اسلام آباد(خبر نگار) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دےد یا، جس سے منظور کرلیا گیا۔عمر ایوب نے نے پارٹی کے عہدے سے استعفے کے بعد بیان میں کہا کہ بطور پی ٹی آئی سیکریٹری جنرل میرا استعفیٰ قبول کرنے پر بانی پی ٹی آئی کامشکور ہوں، میں نے اپنا استعفیٰ 22 جون کو بانی پی ٹی آئی اور چیئرمین بیرسٹر گوہر علی کو بھیج دیا تھا۔انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز صاحب نے بانی پی ٹی آئی سے آج اڈیالہ جیل میں ملاقات کے دوران میرا پیغام پہنچایا۔ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت کے مطابق آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کے تنظیمی ڈھانچے میں مزید تبدیلیاں کی جائیں گی، میں پی ٹی آئی فیملی کے تمام اراکین، پارلیمنٹرینز اور تنظیم کے آفس ہولڈرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں، جنہوں نے بانی پی ٹی آئی اور پی ٹی آئی کے لیے انتھک محنت اور بہادری سے کام کیا۔عمر ایوب نے کہا کہ بطور اپوزیشن لیڈر پارٹی کے سیکریٹری جنرل کے عہدے سے انصاف نہیں کر پا رہا تھا لہٰذا کسی اور شخص کو پارٹی کا سیکریٹری جنرل نامزد کیا جائے۔انہوں نے پارٹی کے بطور سیکریٹری جنرل کے علاوہ پی ٹی آئی کے چئیرمین سینٹرل فنانس بورڈ کے عہدے سے بھی استعفیٰ دے دیا ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.