اسلام آباد( کرائم رپورٹر) خاور مانیکا کو تھپڑ مارنے پر پی ٹی آئی رہنماﺅں اور وکلاءسمیت 25ملزمان کے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تفصیلات کے مطابق درج مقدمے میں پی ٹی آئی وکلاءنعیم پنجوتھا، علی اعجاز بٹر، زاہد بشیر ڈار، عثمان گل، انصرکیانی سمیت 25 ملزمان نامزد 12 پولیس اہلکار موقع کے گواہ بن گئے، مقدمہ تھانہ رمنہ میں درج کیا گیا۔ایف آئی آرکے متن کے مطابق مقدمات کی سماعت شروع ہوتے ہی عدالت کے باہر وکلاءاور پرائیویٹ افراد جمع ہونا شروع ہوئے،مجمع کی قیادت ایڈوکیٹ فتح اللہ برکی کر رہے تھے، سماعت ختم ہونے پر میں جیسے ہی باہر آیا۔ایف آئی آرکے کے مطابق ایڈوکیٹ فتح اللہ برکی نے للکارا کہ اس نے آج ہمارے قائد بانی پی ٹی آئی کے خلاف گواہی دی ہے،ایڈوکیٹ برکی نے للکارا کہ آج اس کو زندہ نہیں چھوڑنا، ایڈوکیٹ برکی نے خاور مانیکا کو دھکا مارا اور نعیم پنجھوتا نے مکوں سے حملہ کیا۔