The news is by your side.

صنعتی مشاورتی کونسل کا قیام ، وزارت صنعت وپیداوار نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے

0

 

اسلام آباد (یو این آئی ):   نگران وفاقی وزیر صنعت وپیداوار ڈاکٹر گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ صنعتی مشاورتی کونسل کے قیام سے ملک میں پائیدار اقتصادی نمو اور ترقی کے عمل کو تیز کرنے میں مدد ملے گی۔

 

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے 13 بڑے گروپوں پر مشتمل صنعتی مشاورتی کونسل کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے انہیں خوشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کونسل کے قیام سے مل کر ایک متحرک و فعال صنعتی پالیسی کی تشکیل میں مدد ملے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ ملک میں اقتصادی نمو اور ترقی کے عمل کو بھی تیز کیا جا سکے گا۔

 

دریں اثنا وفاقی وزارت صنعت وپیداوار نے صنعتی مشاورتی کونسل کے قیام کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کونسل کے چیئرمین و کنوینئر ہوں گے۔

 

نوٹیفکیشن کے مطابق کونسل میں نجی شعبے کے فواد احمد مختار ، محمد علی تابہ، وقار احمد ملک، عبدالصمد دائود، رضا منشا، شہزاد اصغر علی، سمیر چنائی، عامر فیاض شیخ، شہباز یاسین ملک، احسن بشیر، سید حیدر علی اور فاروق نسیم ممبر ہوں گےجبکہ سرکاری شعبہ سے ایڈیشنل سیکرٹری صنعت وپیداوار ، سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری تجارت، چیئرمین ایف بی آر ، چاروں صوبوں و آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان کے چیف سیکرٹریز اور جوائنٹ سیکرٹری صنعت وپیداوار کونسل کے ممبران ہوں گے۔

 

کونسل کا اجلاس ہر ہفتے ہو گا اور یہ دس ہفتوں میں اپنی رپورٹ مرتب کرے گا۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.