The news is by your side.

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ:15رکنی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے

0

لاہور(سپورٹس نیوز)ورلڈ کے 15 رکنی قومی اسکواڈ میں بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان،فخر زمان، اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ اسکواڈ کا اعلان کل ہوگا۔ذرائع کے مطابق حسن علی ، سلمان علی آغا ،محمد عرفان ڈراپ کردئیے گئے، بابر اعظم (کپتان)، ابرار احمد، اعظم خان،فخر زمان، اور حارث رؤف کو شامل کیا گیا ہے۔افتخار احمد، عماد وسیم ،عباس آفریدی،محمد عامر،محمد رضوان اسکواڈ کاحصہ ہونگے نسیم شاہ، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی اورعثمان خان بھی ٹیم میں شامل ہونگے ۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےلئےحتمی قومی اسکواڈ کےاعلان کی ڈیڈ لائن 24 مئی ہے۔پاکستان ٹیم اس وقت انگلینڈ کے خلاف سیریز کھیلنے میں مصروف ہے بعدازاں یکم جون کو میگا ایونٹ میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگی۔پاکستان ورلڈکپ کے گروپ اے میں روایتی حریف بھارت، آئرلینڈ، کینیڈا اور امریکا کے ساتھ موجود ہے۔

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.