ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی دیگر اداروں کے ہمراہ انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں، کروڑوں روپے کا مال برآمد،
ضبط شدہ اشیاء میں چینی ، ٹائرز ،سگریٹس اور ایرانی ڈیزل شامل ۔
کوئٹہ(یو این آئی رپورٹ)ایف سی بلوچستان (نارتھ) کی جانب سے دیگر اداروں کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں،
17 اپریل تا 17 مئی 2024 کے دوران ڈیرہ اللہ یار، بارکھان، پشین، چمن اور مستونگ کے مختلف علاقوں میں 123 ملین سے زائد مالیت کی غیر
قانونی اشیاء کی اسمگلنگ کو ناکام بنایا گیا
۔
ضبط شدہ اشیاء میں چینی 76 میٹرک ٹن، 671 ٹائرز ،سگریٹس 159 کارٹنز اور 82,900 لیٹرز ایرانی ڈیزل شامل تھیں۔
دیگر اشیاء جس میں فرٹیلائزرز، سولر پینلز اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں شامل تھیں، کو ضبط کرکے کسٹمز حکام کے حوالے کردیا گیا۔
اسمگلرز یہ اشیاء ٹرکوں، مسافر بسوں اور خفیہ راستوں کے ذریعے اسمگل کر رہے تھے، جسے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) ناکام بنادیا گیا۔