The news is by your side.

کوہالہ پر پرچم کشائی کی تقریب،پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا دیئے گئے، 

جھنڈے لہرانے کی تقریب میں سول انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

0

 اسلام آباد(یو این آئی )ریاستِ آزاد کشمیر کے انٹری پوائنٹ کوہالہ پر پرچم کشائی کی تقریب،پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم لہرا دیئے گئے، 

کوہالہ کے مقام پر پاکستان اور ٓزاد کشمیر کے جھنڈے لہرانے کی تقریب میں سول انتظامیہ، پاک فوج، پولیس، سول سوسائٹی اور میڈیا کے نمائندوں نے شرکت کی۔

اس موقع پر قومی ترانے بجائے گئے اور  پاک فوج کے چاک وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔

تقریب کے شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ یہ وطن ہمارے آباؤ اجداد نے بڑی قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اور اس کے چپے چپے کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔

پرچم لہرانے کا مقصد پاکستان اور آزاد کشمیر کے عوام میں بھرپور یکجہتی کا اظہار ہے،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.