The news is by your side.

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ،حکومتی ذرائع کی تردید

0

اسلام آباد(سیاسی رپورٹر) سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان موخر ہوگیاتاہم حکومتی ذرائع نے اس حوالے سے خبروں کی تردید کر دی ہے ،تفصیل کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو پاکستان کا دورہ کرنا تھا، دورے کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا تھا تاہم قریبی تاریخ کا اعلان ہونے والا تھا لیکن اب حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ یہ دورہ فوری طور پر نہیں ہورہا۔اب جب دورہ ہوگا تو حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا، شیڈول طے ہونے پر میڈیا کو آگاہ کیا جائے گا۔

دوسری جانب حکومتی ذرائع نے سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے موخر ہونے والی خبروں کی تردید کر دی اور کہا کہ ابھی تاریخ کا حتمی اعلان نہیں ہوا تو دورہ موخر کیسے ہو سکتا ہے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار اور سعودی حکومتی عہدیدار ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں اور اس حوالے سے مشاورت کررہے ہیں

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.