The news is by your side.

نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ چین،چینی بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات،

میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا

0

راولپنڈی(یو این آئی رپورٹ)

چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف کا چین کی پیپلز لبریشن آرمی نیوی کے ہیڈکوارٹرز کا دورہ

سربراہ پاک بحریہ کی چین کی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل ہو ژونگ منگ سے ملاقات میں دوطرفہ بحری تعاون اور علاقائی میری ٹائم سیکیورٹی کے امور پر تبادلہ خیال کیا،

نیول چیف نے میری ٹائم سیکیورٹی پٹرول کے ذریعے علاقائی میری ٹائم امن و استحکام کے لیے پاک بحریہ کے کردار کو اجاگر کیا,

کمانڈر پیپلز لبریشن آرمی نیوی نے خطے میں مشترکہ میری ٹائم سیکیورٹی میں پاک بحریہ کے کردار کو سراہا اور مضبوط دوطرفہ بحری تعاون کی اہمیت پر زور دیا،

نیول چیف کے دورے سے دونوں ممالک کے مابین بالعموم اور مسلح افواج کے درمیان بالخصوص دفاعی تعلقات کو مزید وسعت ملے گی،

Please follow and like us:
Pin Share
Leave A Reply

Your email address will not be published.